پیپلز پارٹی کا رانا تنویر کی چیئر مین پی اے سی نامزدگی پر اظہار تشویش
پیپلزپارٹی کے رہنماطں نے خواجہ آصف کوپارلیمانی لیڈر بننے پر مبارکباد دی دوسری جانب چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی پر لیگی رہنما رانا تنویر کی نامزدگی پر تشویش کا اظہار بھی کر دیا۔اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں مشترکہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ، شیری رحمان اور شازیہ مری شریک ہوئے جب کہ ن لیگ کی جانب سے خواجہ آصف،احسن اقبال، شیزہ خواجہ اورمصدق ملک نے شرکت کی۔ پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے پارلیمانی لیڈر بننے پر خواجہ آصف کو مبارکباد دی تاہم پی پی رہنماوں نے چیئر مین پبلک اکائو نٹس کیلئے رانا تنویر کی نامزدگی پر تشویش کا اظہاربھی کر دیا۔اپوزیشن رہنمائوں کے اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی اور حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔