امریکی کورونا وائرس ویکسین کی آزمائش شروع

امریکی دوا ساز اور اس کی جرمن شراکت دار کمپنی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی تجرباتی کورونا وائرس کی ویکسین کی آزمائش شروع کردی ہے۔ پی فزر انک اور بایونٹیک کمپنی نے ایک بیان میں بتایا کہ ابتدائی انسانی جانچ کے لیے اپنی تجرباتی کورونا ویکسین کی مقدار کو امریکا میں فراہم کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر یہ ویکسین آزمائشوں میں محٖفوظ اور موثر ثابت ہوئی تو اسے بڑے پیمانے پر رواں سال کے آخر تک امریکا بھر میں پہنچایا جا سکے گا جس سے روایتی ویکسین کی تیاری کے حوالے سے درکار سالوں کی مدت کا وقت ختم ہو جائے گا۔