وائٹ ہاوس معیشت کھولنے والے گروپ قائم کرے گا، ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وائٹ ہاوس کورونا وائرس ٹاسک فورس کی جگہ معیشت کھولنے والے گروپ کی تشکیل کرے گا۔ٹرمپ نے کہا”جہاں تک ٹاسک فورس کا سوال ہے نائب صدر مائیک پنس اور ٹاسک فورس نے بہت اچھا کام کیا ہے، لیکن اب ہم تھوڑا سا مختلف طرح سے دیکھ رہے ہیں. محفوظ اوپننگ کیلئے ہمیں الگ سے ایک گروپ تشکیل کرنا ہوگا“۔ ٹرمپ نے کہا کہ مسٹر پنس کی صدارت والی ٹاسک فورس نے صحت کی دیکھ بھال ایشوز پر کورونا وائرس کے آغاز سے ملک کا موثر طریقے سے رہنمائی کر رہی ہے۔انہوں نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ یہ ممکن ہے کہ معیشت کو دوبارہ کھولنے کے نتیجے میں کچھ ہلاکتیں ہوں گی۔