جاپان میں بچوں کی آبادی میں مسلسل 39 ویں سال کمی

جاپان میں 5 مئی کو یومِ اطفال ہے۔ ملک میں بچوں کی تعداد 1982ء سے ہر سال کم ہوئی ہے اور اب یہ ریکارڈ کم ہے۔جاپانی وزارتِ داخلی امور نے کہا ہے کہ یکم اپریل تک کے تخمینے کے مطابق 14 سال یا اس سے کم عمر بچوں کی تعداد ایک کروڑ 51 لاکھ 20 ہزار تھی جو کہ ایک سال قبل کی تعداد کے مقابلے میں 2 لاکھ کم ہے۔اس وقت بچے جاپان کی مجموعی آبادی کا 12 فیصد ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس تک کم ہو گئی ہے۔ اس تعداد نے گزشتہ 46 سالوں سے ہر سال کمی کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔