چین تیل ذخیرہ کرنے والے ایشیائی ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر
پیٹرولیم ماہرین کا چین کے بارے میں خیال ہے کہ اس کے پاس ایشیا پیسیفک میں تیل ذخیرہ کرنے کی سب سے زیادہ صلاحیت ہے۔ گوکہ بیجنگ اپنی صلاحیت کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی معلومات فراہم نہیں کرتا تاہم تجزیہ نگاروں کے مطابق چین 550 ملین بیرل تیلذخیرہ کر سکتا ہے۔اس کے مقابلے میں امریکہ کی سٹریٹیجک ریزروز 630 ملین بیرل کے قریب ہیں۔حال ہی میں چین کے سرکاری چائنہ نیشنل پٹرولیم کارپوریشن کا کہنا تھا کہ ملک کے تیل کے محفوظ ذخائر ناکافی ہیں اور یہ ابھی تک 90 دن کے لیے کافی عالمی معیار تک نہیں پہنچے ہیں۔انٹرنیشل انرجی ایجنسی کے ممبران کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے 90 دن کی درآمدی ضروریات کے برابر تیل سٹاک میں رکھیں۔ تاہم چین ایجنسی کا مکمل نہیں بلکہ ایسوسی ایٹ ممبر ہے۔جاپان کے تیل کے ذخائر تقریبا 500 ملین بیرل کے قریب ہیں جو کہ سات مہینے کے لیے کافی ہے۔دسمبر 2019 میں جنوبی کوریا کے تیل کے سٹریٹیجک ریزروز 96 میلن بیرل تھے جو کہ 89 دنوں کے لیے ملکی ضروریات کے لیے کافی ہے۔