کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔عثمان بزدار

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کر کے شہری خود اور دوسروں کو کورونا سے بچائیں۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سماجی فاصلے برقرار ر رکھنا اور ایس او پیز پر عملدرآمد بے حد ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ شہریوں سے ایک بار پھر اپیل کرتاہوں کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں کیونکہ عوام کے تعاون سے ہی کورونا پر قابوپایا جا سکے گا۔کورونا سے بچنے کا واحد حل گھروں میں رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میل جول جتنا کم ہو گا، اتنا ہی بیماری کا پھیلاؤ کم ہو گا۔ کورونا سے بچاؤ کیلئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد عوام کو کورونا سے بچانا ہے۔ شہری لاک ڈاؤن کے دوران غیر ضروری طور پر گھر وں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔