حاصل پور کے دیہی مرکز صحت قائم پور میں ناروا سلوک کی ویڈیو وائرل ہونے کا واقعہ، وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن، اہلکار معطل

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحصیل حاصل پور کے علاقے قائم پور کے دیہی مرکز صحت کے آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ (او ٹی اے) محمد صادق کی جانب سے مریض کے تیماردار سے ناروا سلوک کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سخت ایکشن لیا ہے اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر دیہی مرکز صحت قائم پور کے او ٹی اے محمد صادق کو معطل کرکے پیڈا ایکٹ کے تحت محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سرکاری اہلکار کی جانب سے مریض کے تیماردار کے ساتھ ایسا ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں۔ہیلتھ فسیلٹیز کے عملے کو مریضوں کے ساتھ شفقت اور نرمی کے ساتھ پیش آنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ اپنے دکھوں کا مداوا کیلئے آنے والوں کے ساتھ ایسے ناروا ر سلوک کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔