سندھ: سرکاری ملازمین کو تنخواہیں عید سے قبل دینے کی ہدایت

سندھ حکومت نے عید الفطر کی وجہ سے صوبے کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پینشنرز کو پینشن یکم جون کے بجائے 18 مئی کو دینے کا حکم دے دیا۔صوبائی سیکریٹری خزانہ نے تمام سرکاری محکموں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ 24 یا 25 مئی کو عید الفطر ہے اس لیے سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی مئی 2020 کی تنخواہیں بشمول الاؤنس وغیرہ ایڈوانس میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔