انتخابات کے بعد فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد17 ہوگئی
آج بھارت کی مغربی ریاست بنگال میں انتخابات کے بعد فسادات میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں کی مجموعی تعداد گزشتہ اتوار سے اب تک سترہ ہوگئی ہے۔ریاست میں بی جے پی کے مقابلے میں مقامی پارٹیTrinamool کانگریس کی کامیابی کے بعدہنگامہ آرائی شروع ہوئی تھی۔مغربی بنگال کی پولیس نے بتایا کہ چھ اضلاع میں کشیدگی بڑھ گئی ہے جہاں دونوں پارٹیوں کے سینکڑوں سیاسی کارکنوں نے ایک دوسرے پرحملے کیے۔معلوم ہوا ہے کہ شمالی بنگال کے ضلع کوچ بہار میں فسادات کے پچیس واقعات ہوئے۔