بھارت میں کورونا بے قابو، 24 گھنٹے میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک
نئی دہلی: بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تین ہزار سات سو زائد افراد ہلاک ہوگئے اور تین لاکھ باسی ہزار سے زائد نئے کیسسز کی تشخیص ہوئی ہے،کیسسز کی مجموعی تعداد دو کروڑ چھ لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا کنٹرول سے باہر ہے۔ ادویات، آکسیجن اور بستروں کی قلت بدستور برقرار ہے۔کورونا کے مریض اسپتال کے باہر تڑپ تڑپ کر مررہے ہیں۔ لاشوں کو کوئی اٹھانے والا نہیں ہے اور شمشان گھاٹ بھر گئے۔