اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،ایک فلسطینی نوجوان شہید ،متعدد زخمی
فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہرنابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید اور 4زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہرنابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید اور 4زخمی ہو گئے، فلسطینیوں کی بڑی تعداد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئی، اسرائیلی فوج کیخلاف نعرے بازی کی گئی ،مشرقی القدس کے قصبے شیخ جراح میں میں فلسطینیوں پر مظالم کی انتہا ہوگئی ہے۔صہیونی فوجیوں نے شیخ جراح کے علاقے میں فلسطینیوں کا داخلہ بند کردیا ہے، چیک پوسٹس پر یہودی شہری فلسطینیوں پرانڈے برساتے ہیں جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی خاتون سے مار پیٹ کی جس سے اس کا سر بھی پھٹ گیا،عرب میڈیا کے مطابق انتہا پسند یہودی شہریوں نے فلسطینیوں کے گھروں پر قبضے کرکے انہیں بے دخل کردیا جبکہ ایک بائیس سالہ فلسطینی خاتون یہودی شہری کو گھر سے نکلنے کا کہتی رہی جس پریہودی شہری نے کہا کہ اگر میں تمہارا گھر نہیں چراوں گا تو کوئی اور چرا لے گا۔واضح رہے کہ اسرائیلی قوتوں نے فلسطینیوں کو گھر چھوڑ کر علاقہ خالی کرنے کی دھمکی دی ہے۔ دوسری جانب، اسرائیلی فوجی مسجد کا تقدس پامال کرکے جوتوں سمیت اندر گھس گئے اورمزاحمت کرنے والے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائلی عدالت نے بھی چھ فلسطینی خاندانوں کو گھر چھوڑنے کا حکم دیا ہے تاکہ یہودیوں کو بسایا جائے۔حماس کا کہنا ہے کہ شیخ جراح میں مظالم بند نہ ہوئے تو اسرائیل کو قیمت چکانی پڑے گی۔فلسطینی شہریوں نے اسرائیل کے اس ظلم وستم کے خلاف احتجاج کیا۔