شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی اقدامات پر عمل کریں, 8مئی سے صوبے میں لاک ڈاؤن ہوگا: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 8 مئی سے صوبے میں لاک ڈاؤن ہوگا،لاک ڈاؤن کا فیصلہ مشاورت سے کیاگیا ہے،انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے لاک ڈاؤن کررہے ہیں،شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی اقدامات پر عمل کریں، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے، عوام ماسک پہنیں، گھرون میں رہیں اورسماجی فاصلہ اختیار کریں، کورونا پرقابو پانے کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل شہریوں کے مفاد میں ہے ، سختی نہیں کرنا چاہتے صرف اپنے لوگو ں کی جانوں کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں، ایس او پیز پر عمل کرنے میں ہی صحت ہے اور زندگیوں کا تحفظ ہے۔