رمضان المبارک میں بھی شہریوں کو ریلیف نہ مل سکا, برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت چوتھی سنچری کے قریب پہنچ گئی
لاہور:رمضان المبارک میں بھی شہریوں کو ریلیف نہ مل سکا۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت چوتھی سنچری کے قریب پہنچ گئی۔برائلر مرغی کی قیمت کو پرلگ گئے۔ گزشتہ روز کی نسبت 10 روپے اضافے سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ چکن 377 روپے سے بڑھ کر 387 روپے کا فی کلو ہو گیا جبکہ زندہ مرغی 267 روپے کی فی کلو ہو گئی۔ رمضان المبارک میں برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 51 روپے کا اضافہ ہوا جس سے شہری پریشان ہیں۔رمضان بازاروں میں بھی بیشتر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔