ملک میں کورونا وائرس24گھنٹوں میں مزید108افراد کی جان لے گیا
ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے متاثرمزیدایک سوآٹھ افرادجاں بحق اور چارہزارایک سواٹھانوے افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹرکی طرف سے جاری تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق چھیالیس ہزار چارسوسٹرسٹھ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے اورکروناکے مثبت کیسزکی شرح نواعشاریہ صفرتین فیصدرہی۔