ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کا منصب سنبھال لیا

باقر کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک مدت مکمل ہونے پر ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر کا منصب سنبھال لیا ، رضا باقر کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک مدت 4 مئی کو ختم ہوئی تھی ۔ ڈاکٹر مرتضیٰ سید نامور ماہر معاشیات ہیں ، ڈاکٹرمرتضیٰ سیدمیکرواکنامک ریسرچ اور پالیسی سازی میں 20سال سے زائد کاتجربہ رکھتےہیں ،انہوں نے16سال تک بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف ) میں کام کیا۔ واضح رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی مدت ملازمت میں توسیع نہ دینے کا عندیہ دیا تھا ۔ جس کے بعد سینئر ڈپٹی گورنر مرتضیٰ سید کو گورنر اسٹیٹ بینک کا چارج دیے جانے کا امکان تھا