پی ٹی آئی آج میانوالی میں پاور شو کرے گی

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے حلقہ انتخاب میانوالی میں آج جمعہ کو شام پانچ بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ میانوالی جلسہ عمران خان کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں ہو گا، جلسہ جنرل بس سٹینڈ گراؤنڈ میں کیا جائے گا۔ جلسے میں عمران خان کے ساتھ پی ٹی آئی کی دیگر اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جلسے کیلئے کینٹینر لگا کر 30 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیاجارہا ہے ، 24 کینٹینر لگا کر بنایا گیا اسٹیج 60 فٹ لمبا اور 20 فٹ چوڑا ہے جبکہ اسٹیج پر 200 کرسیاں لگائی جائیں گی۔ پی ٹی آئی انتظامیہ کے مطابق جلسہ گاہ میں 60 ہزار کرسیاں لگائی جارہی ہیں جبکہ لاری اڈہ کے سامنے گرائونڈ میں 2 لاکھ افراد کے جمع ہونے کی گنجائش ہے۔