عمران خان لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے، فواد چودھری
فواد چودھری نے کہا کہ روس سے 20 لاکھ میٹرک ٹن گندم لے رہے تھے لیکن اب ملک میں آٹے کا بحران آنے والا ہے۔ نواز شریف اینڈ کمپنی نے پنجاب کی گیس دیگر صوبوں میں بانٹ دی اور پیپلز پارٹی کے کہنے پر پنجاب کا پانی سندھ کو دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پانی کی کمی کے باعث فصلیں متاثر ہوں گی اور پنجاب میں تاحال کابینہ تشکیل نہیں پا سکی۔ پنجاب حکومت کو گورنر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی تسلیم نہیں کرتے۔ منحرف اراکین قومی اسمبلی بھی نہیں بچ پائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب دنیا کے 10 بڑے ممالک جتنا بڑا صوبہ ہے۔ عمران خان لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔