ملک میں بلیک آوٹ : نیپرا کا این ٹی ڈی سی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ

جنوری 2021 میں ملک میں بلیک آئوٹ کے معاملے پر نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ جرمانہ بروقت بجلی سپلائی کی بحال میں ناکامی پر کیا گیا، این ٹی ڈی سی کو ملک میں بجلی سپلائی کی بحالی میں تقریبا 20 گھنٹے لگے تھے۔ نیپراکا کہنا ہے کہ اتھارٹی نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے مذکورہ انکوائری کی اور اتھارٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کی جس کی بنیاد پر اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی تھی