وزیراعظم کی غیراخلاقی ویڈیوز برداشت نہ کرنے کی ہدایت،کریک ڈاون کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر فحش اور غیراخلاقی وڈیوز سے لوگوں کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر غیراخلاقی وڈیوز سے لوگوں کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتارکریں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایسے مواد کو برداشت نہ کیا جائے، سوشل میڈیا کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کرنی ہے جس میں ایسے مواد کو بلیک میلنگ کے لئے استعمال کیاجاتا ہے، ایسے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔