وفاقی حکومت کا ہفتے کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ

سلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی اور وزیراعظم کی منظوری کے بعداسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر کےاوقات کار صبح 8 بجے سے 3 بجے تک کر دیئے گئے ہیں جبکہ جمعتہ المبارک کے روز اوقات کار صبح 8 سے ایک بجے تک ہوں گے۔