امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت مسلط رہنے نہیں دیں گے، عمران خان
یانوالی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ جب تک زندہ ہوں عوام کو جھکنے نہیں دوں گا۔ امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت مسلط رہنے نہیں دیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے سمندر کو کوئی کنٹینر بھی اسلام آباد آنے سے نہیں روک سکے گا اور 18 قتل کرنے والا رانا ثنا اللہ، نہ ہی چیری بلاسم آپ کو روک سکتا ہے۔ ایک ہی چیز پر چوروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ یہ مجھے نیازی کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 20 مئی کے بعد کسی بھی دن اسلام آبادکے لیے کال دوں گا اور وعدہ ہے جب تک زندہ ہوں عوام کو جھکنے نہیں دوں گا۔ امریکہ نے میر جعفر اور میر صادق سے مل کر منتخب حکومت کو ہٹایا۔