عمران خان کی 121مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ پیر کو سماعت کرے گا۔ عدالت نے 8مئی کو مقدمات کی تفتیش سے متعلق رپورٹ طلب کررکھی ہے جبکہ 5رکنی بنچ نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔ بینچ میں جسٹس عالیہ نیلم،جسٹس طارق سلیم،جسٹس انوارالحق اورجسٹس امجدرفیق بنچ میں شامل ہیں۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 121مقدمات کو خارج کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔