کانگو: بارش کے بعد سیلاب سے 200 سے زائد افراد ہلاک

غیرملکی میڈیا کے مطابق کانگو کے جنوبی صوبے کیوو میں شدید بارش سے سکول اور ہسپتالوں سمیت کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ سیلاب سے کئی دیہات تباہ ہوگئے ہیں۔ امدادی کارکنوں نے مٹی میں دبی لاشوں کو نکالا ساتھ ہی درجنوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، اقوام متحدہ کے مطابق اس وقت 130 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ اس حوالے سے ریڈ کراس نے بتایا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئیں جبکہ پانچ ہزار سے زائد گھر تباہ ہوگئے۔