عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھنے لگی ہیں۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 2.76 ڈالر کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی بیرل قیمت 71.34 ڈالر ہوگئی ہے۔ برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت بھی بڑھ گئی، جو2.91 ڈالر اضافے کے بعد فی بیرل قیمت بڑھ کر 75.41 ڈالر ہوگئی۔واضح رہے کہ امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشات کے سبب ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی تھی۔