بادشاہ چارلس کو 360 سالہ قدیم تاج پہنا دیا گیا
برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اوران کی ملکہ کنسورٹ کمیلا کی تاج پوشی کی تقریب برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی آج ویسٹ منسٹرایبے میں ہورہی ہے وزیراعظم شہبازشریف تاج پوشی کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں دولت مشترکہ کے رکن ممالک سمیت دنیا بھر سے100عالمی رہنما بھی شریک انگلستان میں بادشاہت اورتاج پوشی کاآغاز1066میں ہوا کنگ چارلس سوئم برطانوی بادشاہت کے چالیسویں بادشاہ ہونگے کنگ چارلس اورملکہ کنسورٹ کمیلا کی تاج پوشی کی رسم قدیم برطانوی روایات کی عکاس ہوگی شاہ چارلس سوئم اور ملکہ کنسورٹ کمیلا ڈائمنڈ جوبلی سٹیٹ کوچ نامی بگھی روانہ ہونگے شاہ چارلس کی اہلیہ کمیلا کوتاج پوشی کے بعد سرکاری طورپر ملکہ کمیلاکہاجائےگا ویسٹ منسٹرایبے میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی کنگ چارلس سوئم ،ملکی کنسورٹ کمیلا ڈائمنڈ جوبلی سٹیٹ کوچ نامی بگھی میں بکنگھم پیلس پہنچے ویسٹ منسٹرایبےسے بکنگھم پیلس تک جلوس نے1.42میل کاسفر آدھے گھنٹے میں طے کیا کنگ چارلس اورملکہ کمیلا کیلئے تاج ویسٹ منسٹر ایبے پہنچ گیا گزشتہ 70سال کے دوران ہونے ولی یہ پہلی تاج پوشی ہے
ملکہ الزبیتھ کے انتقال کے بعد ستمبر میں چارلس برطانیہ کے بادشاہ بنے تھے،انگلستان میں بادشاہت اور تاج پوشی کا آغاز ایک ہزار قبل 1066 میں ہوا تھا ۔گذشتہ 70 سال میں ہونے والی یہ پہلی تاج پوشی ہے۔شاہی تقریب دیکھنے کے لیے لاکھوں لوگوں کی لندن آمد ہوئی۔کنگ چارلس اور ان کی اہلیہ کامیلا، جنہیں ملکہ کا تاج پہنایا جائے گا، بالکونی سے ایک رسمی فلائی پاسٹ دیکھنے سے پہلے بہت بڑے ہجوم سے گزرتے ہوئے شاذ و نادر ہی استعمال ہونے والے گھوڑوں کی گولڈ اسٹیٹ بگھی میں بکنگھم پیلس واپس جائیں گے۔
تاج پوشی کی یہ رسم 1937 کے بعد سے کسی بادشاہ کی پہلی اور ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی دوسری جبکہ پہلی رنگین اور آن لائن نشر ہونے والی تقریب ہو گی۔
اس رسم کا مقصد بادشاہ چارلس کی تخت نشینی کی مذہبی تصدیق ہے۔ چوہتر سالہ چارلس گزشتہ سال ستمبر میں سات دہائیوں تک ملکہ رہنے والی اپنی والدہ الزبتھ دوم کی موت کے بعد ان کے وارث کے طور پر بادشاہ بنے تھے۔
س تقریب میں ایک متنوع برطانوی معاشرے کی عکاسی کے لیے تیئیس سو عام افراد کو سربراہان مملکت اور عالمی شاہی خاندان کے ساتھ بیٹھنے کی دعوت دی گئی ہے۔ اس تقریب میں چارلس سوم کے پسندیدہ موضوعات یعنی حیاتیاتی تنوع اور وسائل کے دیرپا استعمال کی عکاسی بھی کی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے تقریب کا ہال اسکاٹ لینڈ کے شمال مغربی علاقے آئل آف اسکائی سے لے کر انگلینڈ کے جنوب مغربی ساحل کے سرے پر واقع کارن وال تک کے موسمی پھولوں اور پودوں سے بھرا گیا ہے۔
برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سناک نے تاج پوشی کو ''ہماری تاریخ، ثقافت اور روایات کا قابل فخر اظہار‘‘ اور ''غیر معمولی قومی فخر کا لمحہ‘‘ قرار دیا۔ تاج پوشی کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی ، جن میں اتوار کی شام لندن کے مغرب میں ونڈسر کاسل میں ایک کنسرٹ بھی شامل ہو گا۔