امریکہ کے بعد برطانوی حکومت نے بھی اپنی شہریوں کو پاک بھارت سفر سے روک دیا۔

May 06, 2025 | 09:26

 پاک بھارت کشیدگی :امریکہ کے بعد برطانوی حکومت نے بھی اپنے شہریوں کو پاکستان اور بھارت کا سفرنہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ بھارت کا اپنا پلان کیا  ہوا پہلگام حملہ  کے بعد طاقت کے جنون میں پاگل  مودی سرکار اور اس کے سیکیورٹی اداروں نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات عائد کیے جس کے بعد پاکستان اور بھارت میں ایک نئی  کشیدگی نے جنم لیا۔ جس کی لہر دنیا بھر میں پھیل چکی ہے۔ اس معاملے کے بعد برطانوی حکام نےسفری انتباہ میں اپنے شہریوں کو پاک بھارت بارڈر اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب سفر کرنے سے خبردار کیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ علاقے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر خطرناک ہو سکتے ہیں۔ برطانوی دفتر خارجہ نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس خطے کا سفر ملتوی کر دیں جب تک حالات معمول پر نہ آئیں۔  بھارت اور پاکستان اپنے اپنے حصے میں سرحد پر مضبوط فوجی موجودگی رکھتے ہیں۔ برطانوی ایڈوائزری کے مطابق، بھارت اور پاکستان کے شہریوں کے لیے واحد سرکاری سرحدی گزرگاہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واگہ اور بھارت کے اٹاری کے درمیان واقع ہے۔ واضح رہے اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بھی اپنے شہریوں کے لئے  بھارت اور پاکستان کی ٹریول ایڈوائزری جاری کی جا چکی ہے جس میں امریکی شہریوں کو دہشت گردی اور دیگر خطرات کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ایڈوائزری میں بھارتی شہر منی پور میں تشدد اورجرائم کےعلاوہ بھارت میں ریپ کے بڑھتے ہوئے واقعات کا بھی تذکرہ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں