ہالی ووڈ ایکشن سے بھرپور فلم سیف ہاؤس کا ٹریلر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
ہالی وڈ کی ایکشن مووی سیف ہاؤس اگلے سال فروری میں ریلیز ہوگی تاہم اس کا ٹریلر ابھی سے شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ ایکشن مناظر سے بھرپوراس فلم میں ہالی وڈ اداکارڈینزل واشنگٹن اور ریان رونولڈز مرکزی کرداراداکررہےہیں۔ فلم کی کہانی سی آئی اے کے ایک سیف ہاؤس کے گرد گھومتی ہے جہاں خطرناک مجرموں کورکھا جاتاہے۔ صورتحال اس وقت نیا رخ اختیارکرلیتی ہے جب مجرموں کے ساتھی انہیں چھڑانےکیلئے سیف ہاؤس پر دھاوابول دیتےہیں۔ سی آئی اے ایجنٹ گرفتار مجرموں کو دوسرے ٹھکانوں پر منتقل کرنے کی کوشش کرتےہیں جس پرجنگ چھڑجاتی ہے۔