اگر اسرائیل نے ایران پر حملے کا سوچا تو اسرائیل کو اپنی سرزمین پر ایرانی غضب محسوس کرنا پڑے گا۔ ایران کے سینیئرحکام حسین ابراہیمی
اسرائیلی صدر شعمون پیریز کی جانب سے ایران پرحملے کی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے تہران نیشنل سیکیورٹی اور فارن پالیسی کمیٹی کے سینیئر رکن حسین ابراہیمی نے کہا کہ ایران پرحملہ کرنے سے پہلےاسرائیلی اپنی سرزمین پر ایرانی غم وغصے سے بھرپور جواب دیکھ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی انقلاب کے بعد سے امریکا ، برطانیہ اور اسرائیل مسلسل ایران کو دھمکیاں دیتے آ رہے ہیں ، ایران کو اسکی پرواہ نہیں کیونکہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو دھمکیاں دینے والےاسرائیل کی کمزور فوجی طاقت کا لبنان جنگ میں بخوبی مظاہرہ ہوگیا تھا۔ اسرائیل نے لبنان جنگ میں جارحیت کے بعد سوائے ذلت کےکچھ حاصل نہیں کیا۔اُنہوں نےکہا کہ اسرائیل امریکا اور برطانیہ کیساتھ ملکر اس قسم کی بیوقوفی کا مظاہرہ نہیں کریگا اور اگر ایسا ہوا تو اسرائیل کو عظیم اسلامی طاقت اورایرانی قوم کی خودمختاری کا اندازہ ہو جائے گا۔