لاہورہائیکورٹ نے سپنا اغوا کیس میں دوست کھوسہ کو گرفتار نہ کرنے پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار کےوکیل امین خان کی جانب سے عدالت کوبتایاگیا کہ ماڈل اداکارہ سپنا خان کے اغوا کا مقدمہ دوست کھوسہ کےخلاف درج ہوئے چھ ماہ گزر چکے ہیں لیکن نہ تو ابھی تک دوست کھوسہ نے عبوری ضمانت کروائی اور نہ ہی شامل تفتیش ہوئے اور پنجاب پولیس نے انہیں گرفتار بھی نہیں کیا جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ دوست کھوسہ پنجاب حکومت کا حصہ ہیں اور اثر و رسوخ کے باعث انہیں گرفتار نہیں کیا جا رہا۔ درخواست پرعدالت نے آئندہ سماعت پر پنجاب حکومت سے تحریری جواب طلب کرلیا ۔