اسلام آباد پولیس نے دوڈکیت گینگزگرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ۔

اسلام آباد پولیس نے تھانہ شہزاد ٹاون کی حدود سے دو ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ان میں چھ ملزمان شامل ہیں ملزموں کے قبضے سے تین پستول اور بڑی مقدار میں گولیاں برآمد کر لیں ملزموں میں نصرت اللہ ،صدیق اللہ ،سردار ولی ،محمد ضیاء ،محمد کریم اور فضل ولی شامل ہیں پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق دو مختلف ڈکیت گینگ سے ہے جو شہر کے مختلف علاقوں میں مسلح وارداتوں میں ملوث ہیں ملزموں کوتھانہ شہزاد ٹاون منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔