کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علامہ مرزا یوسف حسین کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لے لیا،
ذرائع کے مطابق کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علامہ مرزا یوسف حسین کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لے لیا ہت، علامہ مرزا یوسف حسین کو حراست میں لئے جانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ مرزا یوسف حسین انچولی میں ہونے والے مظاہرے میں شریک تھے، دوسری طرف مجلس وحدت مسلمین نے علامہ مرزا یوسف حسین کو حراست میں لئے جانے کی مذمت کی ہے، ترجمان مجلس وحدت مسلمین کا کہنا ہے کہ علامہ مرزا یوسف حسین شاہراہ پاکستان پر پرامن احتجاج میں شامل ہوئے تھے ۔۔۔