شہرقائد میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کا جن بےقابو ہوگیا

کراچی میں سچل تھانے کی حدود میں نیو رضویہ سوسائٹی میں نامعلوم افراد نے گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت کامران عباس جبکہ زخمی کی انور علی کے نام سے ہوئی ہے، دوسری جانب کورنگی کھڈی سٹاپ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کی شناخت چھتیس سالہ کامران اور سترہ سالہ شجاع کے ناموں سے ہوئی ہے، ادھر جرائم کی سرکوبی کے لئے پولیس نے نیو کراچی گودرا کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی، سرچ آپریشن کے دوران پینتیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا، جبکہ لیاقت آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے نام پر بیس مزدوروں کو حراست میں لے لیا، مزدوروں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے بجائے معصوم اور بےگناہ شہریوں کو پکڑ رہی ہے، ادھر نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو عبدالباسط کو زخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائکل سمیت متعدد موبائل فونز بھی برآمد کر لئے گئے ہیں ۔۔۔