وزیراعلیٰ سندھ نےجرائم پیشہ افراد کے خلاف اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

کراچی میں پولیس حکام نے شہر میں امن و امان کی صورت حال جرائم پر بریفنگ دی ،،، ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ایسٹ میں جرائم پیشہ افراد فرقہ وارانہ کارروائیاں زیادہ کررہے ہیں۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک ہی گروپ ملوث ہے،،، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا پولیس نے کچھ اہم شواہد اکٹھے کیے جس سے ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کسی کیخلاف بھی آپریشن کریں لیکن انہیں نتائج چاہیئں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس حکام کو منشیات فروش کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ کرائم کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی۔