کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں فائرنگ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔

پٹیل پاڑہ میں فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزم دو افراد پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔۔ جاں بحق ہونے والے محمد امین، اور، عبدالباقی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد گھر جا رہے تھے۔۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملنے والے شواہد کے مطابق دو ملزموں نے ہیلمٹ پہنے تھے جبکہ دو نے منہ پر نقاب کر رکھا تھا۔۔ ملزموں نے واپس جاتے وقت رک کر موٹر سائیکلیں بھی تبدیل کیں۔۔ ایس پی جمشید طاہر نورانی نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ غلام محمد نامی شخص کی مدعیت میں تھانہ جمشید کوارٹرز میں درج کیا گیا۔۔ مقدمے میں قتل، اور، دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں۔۔