وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اسلحہ لائسنس پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس سے قبل ملک میں اسلحہ کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں وزارت داخلہ کی جانب سے پابندی عائد کی گئی تھی تاکہ دہشت گردی کے تناظر میں اسلحہ کے لائسنس کا اجراء روکا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق اسلحہ لائسنس خاص حالات اور تناظر میں جاری کیے جائیں گے۔ صرف میڈیا ہاؤسز، اہم شخصیات اور اداروں کو لائسنس جاری کیے جائیں گے۔ وزارت داخلہ نے اِس سے قبل لائسنس کی تجدید کے سلسلے میں بھی سخت ہدایات جاری کی تھیں۔ لائسنس کی تجدید نہ کرانے والوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔