عوام نے پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے مخالفوں کی منفی سیاست کادھڑن تختہ کردیا

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار،رفتاراورشفافیت کی گواہی عوام اورعالمی ادارے دے رہے ہیں، موجودہ حکومت کے دورمیں ترقی اورخوشحالی کا جو سفر شروع ہوا اس کی مثال نہیں ملتی،منصوبوں میں شفافیت کےذریعے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائےگئے،عوام نے الزام تراشی اور جھوٹ پرمبنی منفی سیاست کا لاک ڈاؤن کردیا، دوسری جانب لاہور میں چینی سرمایہ کاروں نے شہباز شریف سے ملاقات کی اور توانائی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ، رئیل اسٹیٹ اور دیگر شعبوں میں اظہار دلچسپی کرتے ہوئے تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کااعلان کیا،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹروٹرین منصوبہ چین کےصدر اور وزیراعظم کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے،متعدد چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،جس سے دونوں ملکوں کے معاشی تعلقات کو نئی وسعت ملی۔