آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں ایک بار پھر بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔
راولپنڈی کے علاقے راجہ بازار میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں بینرز آویزاں کر دیے گئے۔ بینرز میں آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں حصہ لینے میں حائل دو سال کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ مطالبہ اِس لیے کیا گیا تاکہ 2018کے عام انتخابات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف حصہ لے سکیں۔ بینرز کے ذریعے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن انتشاری سیاست ختم کر دیں۔ بینرز شیخ امجد علی نامی شہری کی جانب سے آویزاں کیے گئے۔ اِس سے قبل چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بینرز آویزاں ہو چکے ہیں