میئر کراچی وسیم اختر بھی جلد ہی ہمارے درمیان ہوں گے: ڈپٹی میئر ارشد وہرہ

کراچی کےاصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کا کہنا تھا کہ فنڈز مہیا کرنے پر حکومت کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس سے ملازمین کی تنخواہوں کے معاملات حل ہوں گےارشد وہرہ کا کہناتھا کہ ایک گرم اور ایک ٹھنڈا کام اسی طرح چلتا ہے۔ چیئرمین وسیم اختر کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وسیم اختر جلد ہی ان کے ساتھ ہوں گے۔ارشد وہرہ کامزید کہناتھا کہ ان کامقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔ اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کی پرواہ نہیں کرتے۔