لاہور میں ایک مہینے میں منشیات فروشوں کیخلاف پانچ سو سے زائد مقدمات درج کئے گئے
لاہور کے علاقے سندر میں سر عام نشے کی خرید و فروخت دیکھ کر لگتا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کی پولیس کی کارروائیاں صرف کاغذوں حد تک ہی کی گئیں۔پولیس نے سب اچھا کی رپورٹ دینے کیلئے مقدمات اور کاغذات میں کارروائیاں دکھائیں۔وقت نیوز کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے کھلے عام نوجوان نسل کو نشے کی فروخت کی جا رہی ہے۔۔
سندر کی گلیوں میں دن دیہاڑے بس پیسے دو اور نشے کی پڑی حاصل کروں۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ لاہور بھر میں سر عام منشیات فروخت کرنے والوں کی سرپرستی متعلقہ تھانہ کے اہل کار کرتے ہیں۔کئی بار تھانے کو شکایت کی لیکن پولیس کوئی کاروائی نہیں کرتی۔۔eوقت نیوز پر خبر چلنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے واقعے کا نوٹس لیا اور متعلقہ ایس ایچ او اور ایس پی صدر ڈویژن کو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔