کراچی: ٹرین حادثے کی انکوائری رپورٹ نو نومبر کو قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی

قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے کراچی میں پیش آنے والے ٹرینوں کے حادثے کے سلسلے میں نو نومبر کو اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں کراچی میں ہونے والے ٹرینوں کے تصادم کی انکوائری رپورٹ پیش کی جائے گی۔ شہرقائد میں دو ٹرینوں کے تصادم میں بیس سے زائد افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے حادثات پر تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ موجودہ وزارت کے دور میں پانچ سو سے زائد ٹرینوں کے حادثات پیش آ چکے ہیں۔