مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کم نہ ہوئے،،
سرینگر میں سولہ سالہ قیصر صوفی کو مظاہروں کے دوران اغوا کیا گیا تھا،،، جسے بدترین تشدد کے بعد زہر دے کر شہید کردیا گیا،،، نماز جنازہ کے دوران کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا اس دوران بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی پاکستانی پرچم بھی لہرائے گئے،،، غاصب فوج نے ایک بار پھر جارحیت دکھاتے ہوئے جنازے پر دھاوا بول دیا،،، آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی،، پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا گیا،،، اس دوران متعدد کشمیری نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔۔ہندو دہشتگردوں نے باندی پورہ میں مزید ایک سکول جلا دیا،،، بھارتی پولیس نے اسلام آباد ٹاؤن سے امت اسلامی کے چئیرمین قاضی احمد یاسر کے بھائی سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا،،، مقبوضہ وادی میں کرفیو بھی نافذ ہے،