محکمہ موسمیات نے لاہور اور گرد ونواح میں چھائی سموگ سے پریشان شہریوں کو خوشخبری سنا دی
محکمہ موسمیات نے لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں سموگ سے پریشان عوام کو اچھی خبر دیدی۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ موسم میں بہتری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور اگلے چند روز میں سموگ بالکل ختم ہو جائے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر اور دسمبر میں معمول سے کم بارش متوقع ہےجس کےباعث گردآلود دھند کا سلسلہ جاری رہے گا، صبح اور شام کے اوقات میں پنجاب اورسکھر ڈویژن میں گرد آلود دھند کا امکان ہے، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹے میں بیشتر علاقوں کا موسم خشک رہیگا،تاہم گلگت بلتستان کےبعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔