راولپنڈی میں ڈینگی مچھر نے پھر شہریوں پر حملے شروع کر دئیے

راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں، گذشتہ چوبیس گھنٹے میں سو سے زائد شہری خطرناک وائرس کا شکار ہو گئے۔ رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد ستائیس سو سے تجاوز کر گئی۔ وائرس سے متاثرہ چار مریض دم توڑ گئے ہیں۔ وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس بینظیر بھٹو ہسپتال آصف قادر میر کا کہنا تھا کہ شہری اپنی چھتوں پر نصب پانی کی ٹینکیوں کو صاف اور ڈھانپ کر رکھیں۔