سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ کا فائنل آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔
ملائشیا میں جاری سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ کا فائنل معرکہ آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔ پاکستانی ٹیم نے پانچ بار ایونٹ میں شرکت کی لیکن وہ پہلی بار فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ اس سے قبل جاپان کے خلاف آخری لیگ میچ میں پاکستانی ٹیم نے دو ایک سے کامیابی اپنے نام کی۔ آسٹریلیا کے خلاف معرکے کے حوالے سے کوچ طاہر زمان نے کہا کہ فائنل میچ آسان نہیں ہوگا لیکن میچ کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر دباؤ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ٹیم بھرپور کھیل پیش کرکے ایونٹ اپنے نام کرے۔