برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے پہلی بار عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا
پیرس ماسٹرز کے سیمی فائنل میں کینیڈا کے کھلاڑی میلوس راؤنک نے ٹانگ کی انجری کے باعث کھیلنے سے معذرت کرلی جس کے بعد برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر آگئے۔
یہ میچ اینڈی مرے اور میلوس راؤنک کے درمیان تھا جو منعقد نہ ہوسکا۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انتیس سالہ برطانوی کھلاڑی اپنے ملک کے پہلے کھلاڑی ہیں جو یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اسی طرح اپنی شاندار کارکردگی کے باعث سربین کھلاڑی نوواک جوکووچ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ دوسری جانب اے ٹی پی باضابطہ طور پر پیر کو عالمی ٹینس رینکنگ جاری کرے گا۔