لاہور پولیس نے رائیونڈ اجتماع سے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا،

لاہور پولیس کی جانب سے رائیونڈ اجتماع کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس نے دوران چیکنگ بہرام خان نامی مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق کے دوران ملزم کا شناختی کارڈ بھی جعلی نکلا ہے، ملزم کا تعلق بلوچستان کے ضلع ژوب سے ہے جبکہ شناختی کارڈ پر گلبرگ کا پتہ درج ہے۔ گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف کا کہنا ہے کہ رائیونڈ اجتماع کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس افسران و اہلکاروں اجتماع میں آنے والے افراد کی جامع تلاشی اور بائیو میٹرک تصدیق کو ہر صورت یقینی بنائیں۔