خیبر ایجنسی میں خاصہ دار فورس کے اہلکار کی شہادت کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی
خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں چیک پوسٹ پر حملے کے بعد فورسز نے سیکیورٹی مزید سخت کر دی ،، علاقے میں کرفیو نافذ ہے ،، جبکہ سرچ آپریشنز بھی جاری ہیں ،، جس میں پاک فوج ،، ایف سی ،، خاصہ دار اور لیویز اہلکار کے دستے حصہ لے رہے ہیں ،، آپریشنز پاک فوج ، ایف سی اور پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کی زیر نگرانی ہو رہے ہیں ،، پشاور سے لنڈی کوتل ، جمرود اور طور خم جانے والے مال بردار ٹرکوں اور مسافروں کو بھی روک لیا گیا ہے،، تمام روڈ بند ہیں ،، جبکہ سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے،، واضح رہے کہ جمرود شاہ کس میں تختہ بیگ چیک پوسٹ پرفائرنگ کے نتیجے میں ایک خاصہ دار فورس کے اہلکار شہید جبکہ ایف سی کے تین جوان زخمی ہو گئے تھے،،