لاہور اورنج لائن میٹروٹرین پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اورمنفرد منصوبہ ہے
لاہور کی تیزی سے بڑھتی آبادی کو سفری سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔جس کے پیش نظر ستائیس کلو میٹر طویل اورنج لائن ٹریک تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ روٹ پر چھبیس اسٹیشن تعمیر ہوں گے۔پیکج ون کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے انتظامیہ سول انجینرنگ کی جدید ٹٰیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے.پراجیکٹ ڈائریکٹرکاکہنا ہے اگلے ماہ تک منصوبے کے دو پیکج مکمل کر دیئے جائیں گے۔ جبکہ دسمبر 2017 تک منصوبہ مکمل ہو جائے گا