اکیسویں صدی کو کمپیوٹر کا دور کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا

پنجاب کے روایتی کھیلوں کی بات کی جائے تو یہاں سو سے زائد نام ذہن میں آتے ہیں،، ایسا ہی ایک کھیل ہے لٹو،،،
جی بالکل۔۔۔ رنگ برنگ،، گول مٹول،، مٹی کا بنا چھوٹا سا لٹو،، اس کھیل کا تعلق تو پنجاب کی سرائیکی پٹی سے ہے،، لیکن من پسند ہے ہر علاقے کے بچوں کا،،،
لٹو گھمانے کیلئے خاص مہارت کی ضرورت ہوتی ہے،، بعض تو اتنا ماہر ہوتے ہیں کہ ہموار سطح کے علاوہ ہتھیلی پر بھی چلالیں،، اور کچھ تو زمین پر چلتے لٹو کو فضا میں بھی بلند کرلیتے ہیں،،،اس دلچسپکھیل میں جیتتا تو وہی ہے جس کا لٹو سب سے زیادہ دیر گھومے،،،پنجابی ثقافت کے اس خوبصورت کھیل کو زندہ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے،