عظیم فلپائنی باکسر مینی پیکیو کی باکسنگ رِنگ میں فاتحانہ واپسی ہوئی ہے۔

لاس ویگاس میں منعقدہ باؤٹ میں مینی پیکیو اور جیسی وارگس رِنگ میں اترے ،، بارہ راؤنڈز پر مشتمل اس فائٹ میں پیکیو نے امریکی حریف کو ناکوں چنے چبوا دیئے،،دوسرے راؤنڈ میں پیکیو نے وارگس کو ناک ڈاؤن کردیا جو اہم ثابت ہوا،باقی راؤنڈز میں بھی پیکیو نے دباؤ برقرار رکھا اور کسی بھی موقع پر حریف کو سنبھلنے نہ دیا ،، تینوں ججز نے انہیں مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا ہے ۔۔۔ پیکیو کے کیرئر کا یہ تیسرا ویلٹر ویٹ ٹائٹل ہے ۔۔۔۔۔